1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:59
70کلو وزن کا حامل 3سالہ برازیلین بچہ
برازیلیا......یوں تو ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد صحت مند ہو لیکن اس بچے نے تو حد ہی کردی ہے۔جی ہاں برازیل سے تعلق رکھنے والے میسائل نامی اس بچے کی عمر تو ابھی صرف تین سال ہی ہے لیکن اس کا وزن ایک نارمل آدمی جتنا ہے۔70کلو وزن کے حامل تین سالہ میسائل کا پیدائش کے وقت وزن تقریباً تین کلو تھا لیکن ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی وجہ سے ہر ماہ اسکے وزن میں تین کلو کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔میسائل کے والدین کا کہنا ہے کہ اسے ہر تھوڑی دیر بعد بھوک لگنے لگتی ہے اور ڈاکٹر بھی تا حال اس کیفیت کی صحیح تشخیص نہیں کر پائے ہیں۔