تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:9

انگلیوں سے محروم پانچ سالہ برطانوی لڑکی کو مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا

لندن ......قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن انسان اپنی عقل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومی کا کسی حد تک مداوا ضرور کر سکتا ہے جس کے عملی نمونے آئے روز دنیا بھر میں دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے برطانیہ کی پانچ سالہ ننھی پری کو مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا ہے جو پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم تھی۔پانچ سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے ننھی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے جس پر انہوں نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور مدد کی اپیل کر ڈالی۔بالآخر ان کی محنت رنگ لے آئی اور ایک امریکی چیریٹی ادارے نے ننھی ہیلے کے لئے اس کے من پسند رنگوں کا مصنوعی ہاتھ ڈیزائن کر ڈالا۔اب ہیلے نہ صرف روز مرہ کے کام آسانی سے سر انجام دیتی ہے بلکہ کھیل کود سے بھی نہیں کتراتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.