تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:9

70سالہ شخص نے گرم ہوا کا غبارہ زیر زمین لے جا کر ریکارڈ قائم کرڈالا

کینبرا.....یوں تو کوئی بھی مشکل کام کرتے وقت انسان اپنی صحت اور عمر کو ملحوظ خاطر ضرور رکھتا ہے لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ بنانے کی تو کسی چیز کی پرواہ نہیں رہتی۔آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 70سالہ پائلٹ نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اورگرم ہوا کا غبارہ زیر زمین لے جاکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔کروشیا میں منعقد ہونے والے اس انوکھے مقابلے میں ایوان ٹریفونو نامی پائلٹ نے غارکی 675فٹ گہرائی میں گرم ہوا کے غبارے سمیت جاکر یہ ریکارڈ قائم کیا۔واضح رہے کہ ایوان گرم ہوا کا غبارہ زیر زمین لے جانے والا پہلا شخص ہے جس نے پچیس منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.