9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:2
ہانگ کانگ میں گلابی ہیرا 1 کروڑ 80لاکھ ڈالر میں نیلام
ہانگ کانگ..... ہانگ کانگ میں گلابی ہیرے نے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر میں نیلام ہوکر عالمی رکارڈ بنا دیا۔ ہانگ کانگ کے عالمی شہرت یافتہ نیلام گھر میں نیلام کے لئے پیش کئے جانے والاگلابی ہیرا 8اعشاریہ 41 قیراط کاتھا۔ شفاف اور خوبصورت گلابی ہیرے کے خریدارعام لوگ نہیں ، چند خاص لوگ تھے ، جنھوں نے ہیرے کے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر دئیے اور عالمی رکارڈ بنا دیا۔