تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:33

6فٹ 4انچ قد کی حامل دنیا کی سب سے قدآور گائے

نیویارک.......دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کوئی بڑا کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں لیکن اب تو گائے بھی اس میدان میں کود پڑی ہے۔جی ہاں امریکی ریاست نیو اڈاکے ایک فارم میں رہنے والی بلاسم نامی گائے نے دنیا کی سب سے قد آور گائے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔6فٹ 4انچ قد کی حامل بلاسم کی مالکن پیٹی ہینسن کا کہنا ہے کہ اس کا قد پیدائش کے وقت بھی عام گائے سے کافی اونچا تھا اوراس کے اونچے قد کی بدولت ہی آج انہیں یہ اعزاز نصیب ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.