16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:34
کاغذ ی جہاز کو سمارٹ فون کے ذریعے اڑانا ممکن ہوگیا
نیویارک...... اب کاغذ سے بنے جہاز کو بھی سمارٹ فون سے کنٹرول کرکے فلائنگ مشین بناکر اڑانا ممکن ہو گیا۔تقریباہر بچہ اپنے بچپن میں کاغذ سے جہاز بناکر اسے اڑاتا ہے لیکن یہ کاغذی جہاز چند سیکنڈ میں ہی زمین پر گر جاتے ہیں۔بچوں کی اس تفریح کوبھرپور بنانے کیلئے ایک امریکی کمپنی نے ایسی ڈیوائس متعارف کر وائی ہے جس کے ذریعے کاغذ ی جہاز کو بھی سمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کر کے اڑایا جا سکتا ہے۔چارج کر کے استعمال کی جانے والی چھوٹی سی اس ڈیوائس کو کاغذ کا جہاز بناکر اس کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے جو ہوا میں اڑتے ہی فون سے دی گئی ہدایات پر عمل کر کے فلائنگ مشین بن جاتی ہے۔