تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:45

لاہور،نرم و گداز پھولوں سے بنے گھونگھٹ،انوکھی ا چھوتی نمائش!!

لاہور ........باغوں پارکوں میں کھلے پھول کس کو پیارے نہیں لگتے، لیکن ان پھولوں کو کوئی آرٹسٹ کسی اچھوتے انداز میں ترتیب دے دے تو یہ پھول دلکشی اور سج دھج کا شاہکار بن جاتے ہیں۔لاہور میں پھولوں کی نمائش سجی تو عنوان رکھا گیا۔گھونگٹ، یعنی چلمن،پردہ، اہتما م کیا تھا لاہور فلورل آرٹ سوسائٹی نے۔ آرٹسٹ خواتین نے پھولوں،پتوں اور پودوں کی ٹہنیوں کوکچھ ایسا روپ دیاکہ جیسے خوش رنگ پھول، رنگیں گھونگٹ کی اوٹ سے جھانک رہے ہوں۔عورت خود کو اور اپنے اردگرد کو بنائے سنوارے بغیر نہیں رہ سکتی، پھولوں پر آرٹ ورک ٹیلنٹ کا پتہ دینے کیساتھ ملک کاسافٹ امیج اجاگر کرنے میں بھی بھرپور مددگار۔نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔خواتین نے پھولوں،پتوں اور دیگر استعمال کی اشیاء کو آرٹسٹک انداز میں کچھ اس طرح ترتیب دیا کہ پھول پہلے سے زیادہ حسین لگنے لگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.