تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43

بلوچستان : غیر معیاری انسداد پولیو مہم،ذمہ داروںکو معطل کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ......محکمہ صحت بلوچستان نےصوبے میں غیر معیاری انسداد پولیو مہم پرمتعلقہ اضلاع میں ضلعی افسر صحت اور یونین کونسل میڈیکل افسرکو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری کی ہدایت پر اس بات کا فیصلہ کیاگیا ہے آئندہ غیر معیاری انسداد پولیو مہم قطعی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور میڈیکل افسروں کے خلاف کاروائی کے علاوہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت غیر معیاری مہم پر ڈپٹی کمشنرز کو بھی نوٹس جار ی کیے جائیں گے اور غیر معیاری انسداد پولیو مہم کی تحقیقات کی جائے گی، محکمہ صحت ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ وررکرز کو مہم میں فرائض انجام نہ دینے پر معطل کرکے تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی،اس سے قبل بلوچستان میں 51یونین کونسل کو پولیو کےحوالے سے ہائی رسک قراردیاچکاہے۔رواں سال بلوچستان میںپولیو کے تین کیسز کی کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ اور لورالائی میں تصدیق ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں ماحولیات میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس سے صورتحال مزید سنجیدہ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.