12 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:4
محفوظ انتقال خون سے کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں،ماہرین
راولپنڈی...... صحت کے ماہرین کا کا کہنا ہے کہ آبادی کا 3 فیصد اگر باقاعدگی سے خون کا عطیہ دے تو ملک میں خون کی فراہمی میں کبھی کمی نہ ہو، خون کی رضاکارانہ فراہمی کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہر فرد کوکردار ادا کرنا ہو گا۔ میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں قوم کومحفوظ انتقال خون کا شعور دیکر کئی جانیں بچائی جا سکتی ہیں کےموضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار سے خطاب میں گرین ٹاسک فورس کے سربراہ اور سماجی کارکن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ خون انسانی زندگی کا بنیادی عنصر ہے اور سب سے بڑی بات انسانی زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق نے سیمینار نے کہا کہ محفوظ انتقال خون کے بارے میں قوم کو شعور دے کر کئی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین واصف ناگی نے کہا کہ حکومت پاکستان سیف بلڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ملک بھر میں پیشہ ور خون فروخت کرنے والوں کے خاتمےکیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور لوگ خون فروخت کر کے ہیپاٹائٹس، ایڈز جیسی بیماریاں بانٹ رہے ہیں ۔