28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32
پاکستان میں 38فیصد خواتین اور 28فیصد مرد موٹاپے کا شکار
کراچی ........پاکستان میں 38فیصد خواتین اور 28فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں ۔ موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے ۔
موٹاپا کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے تاہم صحت مند طرز زندگی ، متوازن غذا اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے موٹاپے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ا ن خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر شبین ناز، ڈاکٹر طاہر حسین اور ڈاکٹر صائمہ رشید نے موٹاپے کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹاپے سے دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض ، امراض نسواں ، کینسر، جگرا ور آنتوں کے امرض ، سانس لینے میں دشواری اور فالج کے امراض ہوسکتے ہیں ۔ اس عوام کو چاہیے کہ وہ کم کھائیں ،زیادہ چلیںاور جتنا کھائیں اسے استعمال کریں، روزانہ ورزش کا اہتمام کیا اورفاسٹ فوڈ سے اجتناب کیا جائے ۔