تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:36

ہیپا ٹائٹس کے علاج کے انجکشن کی عدم فراہمی، مریض پریشان

حیدرآباد ...........وزیر اعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویات حاصل کرنے والے ہزاروں مریض مطلوبہ انجکشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں مذکور ہ جان لیوا مرض میں مبتلا 10 لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور 20 لاکھ ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں۔ پروگرام منیجر کے مطابق گزشتہ 7 سالوں میں ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ایک لاکھ 47ہزارکاعلاج اوربی کے 70لاکھ افراد میں ویکسی نیشن کی گئی  ہیں جبکہ ایک ا نجکشن پیگ انٹر افران(پیگاسیس) کی خریداری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے 5 ہزار 426 ہیپاٹا ئٹس سی کے مرض میں مبتلا افراد کو مذکورہ انجکشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل کے 2008ءمیں سر وے رپو رٹ کے مطابق سندھ میں 10 لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور 20 لاکھ ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.