3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:47
ملتان میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
ملتان.......ملتان میں محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
ملتان میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 سو 42 ہو چکی ہے ۔ ملتان میں ڈینگی مچھر خطرناک حد تک پھیل چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملتان میں ڈینگی دم توڑنے والے مریضوں کی تعداد 2 ہے۔