تازہ ترین سرخیاں
 تصاویر 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:58

دنیا کا سب سے چھوٹا فائیو اسٹار ہوٹل


جرمنی کے شہر Amberg میں واقع Eh Husel نامی ہوٹل کو دنیا کے سب سے چھوٹے فائیو اسٹار ہوٹل ہونیکا اعزاز حاصل ہے۔ 2 اعشاریہ 5 میٹر چوڑا یہ مکان 1728 میں تعمیر کیا گیا تھا جسے بعد ازاں (Eh Husel Wedding House) کا نام دے دیا گیا۔ چھ منزلوں پر مشتمل یہ ہوٹل 7 میٹر اونچا ہے جہاں زیادہ ترمہمان نوبیاہتا جوڑوں ہوتے ہیں ۔ دنیا کے سب سے چھوٹے فائیو اسٹار ہوٹل کا درجہ رکھنے والے Eh Husel میں ایک وقت میں صرف ایک جوڑا ہی قیام کرسکتا ہے جسکا فی رات کرایہ تقریباً240یورو ہے۔اس ہوٹل میں قیام کرنے کے لیے چین سے لیکر میکسیکو تک کے جوڑے جرمنی کا رُخ کرتے ہیں جسکی کئی کئی مہینوں تک پیشگی بکنگ ہوئی رہتی ہے۔دو گھروں کے درمیان موجوداس چھوٹے سے فائیو اسٹار ہوٹل میں بڑے فائیو اسٹار ہوٹلز کی طرح تمام سہولیات موجود ہیں جس میں ماسٹر بیڈ سے لیکر بہترین فرنیچر،فلیٹ اسکرین ٹی وی،آتشدان،Spaاور باتھ روم شامل ہے۔





اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
دنیا کی پہلی کار نما سپر بسشیخ زید مسجد
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.