تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:31

ورلڈٹی 20: پی سی بی کاشکست کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور .......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشیا کپ کےلیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی پہلے بھارت کے ہاتھوں شکست پھر نیوزی لینڈ سے جیتا ہوا میچ ہارنا اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات جاننے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے،کمیٹی شکست کے اسباب جاننے کی کوشش کرے گی اوریہ بھی تحقیق کرے گی کہ کہیں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے کم تر تو پرفارم نہیں کیا اور کہیں ٹیم میں گروپ بندی تو نہیں ۔

پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سے بھی بات کرے گی،شکیل شیخ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں پی سی بی کے سبحان احمد،سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم،ٹیسٹ اسٹارز مصباح الحق اور یونس خان شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.