5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باہر نا معلوم افراد نے فائرنگ
جنگ نیوز -
کراچی: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باہر نا معلوم افراد نے فائرنگ
کراچی…کراچی میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باہر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے بعد رات گئے دیر تک کھلے رہنے والی فوڈ اسٹریٹ احتجاجاً جلدبندکر دی گئی۔شہر قائد کی سب سے مشہور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باہر نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے بعد برنس روڈ کے دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے احتجاجاً رات گئے دیر تک کھلے رہنے والی کھانے پینے کی دکانیں بند کر دیں۔ رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کو روانی کر دیا گیا۔ تا ہم ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو چکے تھے۔ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے دکانداروں کا موقف ہے کہ فائرنگ بھتہ مافیا کی جانب سے کی گئی ہے۔ جنہوں نے ہمیں خوفزدہ کرنے اور بھتہکی عدم فراہمی پر انجام سے ڈرانے کیلئے فائرنگ کی ہے۔