5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :شہر میں فائرنگ کے واقعات ،5افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی :شہر میں فائرنگ کے واقعات ،5افراد ہلاک
کراچی…شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ کے با وجود فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں5افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پولیس کے مطابق رات گئے سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون اے میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے30 سالہ عرفان ہلاک ہو گیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جس کی شناخت بھی فی الحال نہیں ہو سکی۔گزشتہ شب ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔۔پولیس کے مطابق ایف سی ایریا کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں25 سالہ سید وسیم حیدر زیدی جاں بحق ہو گیا۔ نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں32 سالہ عابد حسین جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے جناح ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب سے ہی کراچی میں وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات تھی۔ لیکن فائرنگ کے واقعات اس کے باوجود پیش آئے ہیں۔