تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں گھر میں گھس کرفائرنگ ، دو سگے بھائی زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔لواحقین کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے قصاب خانہ میں 28سالہ الیاس امین کی رات گئے آنکھ کھلی تو وہ صحن میں آ گیا جہاں گھات لگائے دونامعلوم افراد نے اسے دبوچ لیا۔شور سن کر بڑا بھائی اشفاق امین اسے چھڑانے کے لئے آیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ملزمان فرار ہوگئے اور ریسکیو ٹیم نے دونوں بھائیوں کو اسپتال پہنچا دیا جہاں اشفاق کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کے بڑے بھائی محمد نواز نے شبہ ظاہر کیا ہے حملہ آور ڈاکو تھے ۔اس کے بھائیوں کے جاگنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.