5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اپراورکزئی ایجنسی :دوگروپوں میں تصادم ، مقامی کمانڈر ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مقامی شدت کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی میں دو شدت پسند کمانڈروں زیور اور گل شریف کے گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی شدت پسند کمانڈر گل شریف ہلاک ہوگیا۔