5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں شدید دھند، حد نظر صفر رہ گئی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور اس کے گردو نواح میں شدیددھند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ گزشتہ روز کی نسبت آج پشاور شہر کے اندرونی حصے میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ شہری مشکل کا شکار ہیں اور شہر کے اندر بھی گاڑیوں کی فوگ لائٹس آن کرکے سفرکیاجارہاہے۔موٹر وے حکام کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے مکمل طور پربند ہے ۔موٹر وے پر حد نظر صفر ہے ۔موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ دھند میں کمی کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا ، پشاور اسلام آباد موٹروے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کادباؤجی ٹی روڈ پر ہے ۔