5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:صنعتی یونٹس کو4دن کیلئے گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس نے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی یونٹس کو آج سے چار دن کے لیئے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔ فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام بند ہونے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ایک بار پھر چار روز کے لیئے بے روزگار ہو گئے ۔سوئی گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتی یونٹس کو سات سے دس دسمبر تک چار دن کے لیئے گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے فیکٹریوں اور کارخانوں میں پیدواری عمل رک جانے کے نتیجے میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدروں کی بڑی تعداد ایک بار پھر بے روزگار ہو گئی ہے ۔۔ گیس کی چار روزہ بندش پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹایل فورم کے چیئرمین خرم مختار کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے ہونے والے پیدواری نقصان سے ٹیکسٹائل سکیٹر کو شدید بحران کا سامنا ہے ۔ جبکہ مزدروں کی ایک بڑی تعداد بھی گزشتہ تین ماہ میں تیس میں سے چودہ دن کام کر رہی ہے جس سے ان مزدروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔