تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بپاشا باسو آج اپنی32ویں سالگرہ منارہی ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…اپنی قاتلانہ اداؤں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو آج اپنی 32ویں سالگرہ منارہی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا 7جنوری 1979 ء کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں ۔ بپاشا نے زمانہ طالبعلمی کے دور سے صرف 16سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کاآغاز کردیا تھا یہی وجہ ہے کہ آج 32برس عمر ہونے کے باوجودوہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں۔2001میں فلم" اجنبی"سے اپنی بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی بپاشانے"جسم"،" نو انٹری"، "اومکارا"،"دھوم"2،" ریس" ،" بچنا اے حسینو" ،"پھر ہیرا پھیری"،"کارپوریٹ"،"آدیکھیں ذرا"اور لمحہ جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.