تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں دی جانیوالی سبسڈیز غیر پیداواری ہیں، آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن …پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا آئی ایم ایف کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کااظہارآئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکیرولائن آٹکنسن نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ میں کیا۔پاکستان میں توانائی کے شعبے میں دی جانیوالی سبسڈیز پربات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بجٹ کاایک قابل ذکر حصہ توانائی کے شعبہ میں سبسڈیز پر خرچ ہوتاہے، جو اہداف کے حصول کے لحاظ سے غیرپیداواری اور غیر مؤثر ہے۔ اس کا ایک بڑا حصہ زیادہ آمدنی والے افراد اور بڑی کمپنیز کو جاتا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کو چاہیے کہ یہ رقم تعلیم، صحت اورسیلاب سے متاثرہ عوام کے فلاح وبہبود کے لیے استعمال کی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، اسٹینڈ بائی پراوگرام کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کو9ماہ کی توسیع دے چکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ایسی پالیسیاں اپنائے جو معیشت کی بہتری میں مدد دیں۔پاکستان میں جاری سیاسی بحران سے متعلق کیرولائن آٹکنسن نے کہا کہ اس سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے تعلقات پر فرق نہیں پڑے گا۔ سلمان تاثیر کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور معاشی اصلاحات کے لیے پاکستانی حکومت کی مدد کرتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.