5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان واہگہ پر کھڑے پیاز کے ٹرکوں کو آنے دے ، بھارتی وزیرتجارت
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پیاز کے ان ٹرکوں کو واہگہ سے بھارت آنے دے جو پابندی سے پہلے مال لیکر تیار کھڑے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان پیاز کی زمینی تجارت پر پابندی افسوسناک ہے لہذا بھارتی ہائی کمشنر کو یہ معاملہ پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے واہگہ کے زمینی راستے پیاز کی بھارت برآمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بھارتی وزیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کم از کم پہلے سے بک کیے گئی پیاز کو زمینی راستے سے بھارت آنے کی اجازت دے۔ پابندی کے باعث بھارتی تاجروں نے پاکستان سے ایک ہزار ٹن پیاز سمندری راستے سے درآمد کرنے کے آرڈر دیے ہیں۔