تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممتاز قادری صحتمند ہے، تشدد کا کوئی نشان نہیں، معائنہ رپورٹ تیار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ،ممتاز قادری کی جسمانی صحت پرمعائنہ رپورٹ تیارکرلی ہے، اس کے مطابق ممتازقادری پرحال میں کوئی تشددنہیں ہوا۔ ذرائع نے جیونیوزکو بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی انتظامیہ ، ممتاز قادری کی طبی معائنہ رپورٹ آج پولیس حکام کے حوالے کردیگی۔ممتاز قادری کو گزشتہ شب اسپتال لاکر اس کا معائنہ کرایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ممتاز قادری بظاہر مکمل صحت مند ہے اور اس کے جسم پر تشدد کی علامت نہیں ہے ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ممتاز قادری کے پیٹ پر ایک نشان موجود ہے جو پرانا لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.