5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میرے انڈسٹری میں رہنے کا فیصلہ میڈیا نہیں عوام کرینگے، رانی مکھرجی
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بنگالی حسینہ رانی مکھر جی ان دنوں پے در پے فلاپ ہونیوالی فلموں سے پریشان نظر آتی ہیں اور شاید اسی پریشانی میں انھوں نے گزشتہ دنوں یہ کہہ ڈالا کہ فلم انڈسٹری میں ان کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے فینز کرینگے۔گذشتہ دنوں میڈیا کے حلقوں میں یہ خبر گرم رہی کہ رانی کا فلمی کیریئر اب اپنے اختتام پر ہے اور آنیوالے دنوں میں رانی پردہ اسکرین پر نظر نہیں آئینگی جس پر رانی نے میڈیا کے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم نو ون کلڈ جسیکا میڈیا کے اس خیال کو غلط ثابت کردیگی اور فلم انڈسٹری میں ان کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی میڈیا نہیں بلکہ ان کے فینز ہی کریں گے۔