5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی ایلچی برائے شمالی کوریا کی اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات
جنگ نیوز -
ٹوکیو… امریکا کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا اسٹیفن بوسورتھ نے ٹوکیو میں اپنے ہم منصب وزیر سے ملاقات کی۔امریکاکے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا اسٹیفن بوسورتھ اس وقت چین اورجاپان کے دورے پر ہیں۔ٹوکیو میں جاپان کے نائب وزیر خارجہKenichiro Sasae سے تیس منٹ ملاقات میں دونوں کوریاؤں کے مابین کشیدگی زیربحث لائی گئی۔ساتھ ہی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے پربھی غورکیا گیا۔اس سے پہلے اسٹیفن بیجنگ میں چینی حکام ست ملاقات کرچکے ہیں۔