تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گورنر پنجاب کے قتل کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی،آئی جی پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور… آئی جی پنجاب جاوید اقبال کو سینٹرل پولیس آفس میں پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاوید اقبال نے جیو نیوز کے نمائندے احمد فراز کو اپنا پہلا انٹرویو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے قتل کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے وی وی آئی پی ڈیوٹی کرنیوالے اہلکاروں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی روکنے کیلئے پاک فوج سے تربیت اور مدد لی جائیگی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزموں کی حوالگی کے سلسلے میں دیگر صوبوں کے آئی جیز سے ہر تین ماہ بعد میٹنگ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی نے کرپشن کی تو وہ اپنے انجام کاخودذمہ دارہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.