5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہونڈراس : بس پر فائرنگ،3 بچوں سمیت 7افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کیٹاکاماز…وسطی امریکا کے ملک ہونڈراس میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ ہونڈورس کے علاقے کیٹاکاماز میں پیش آیا ،جب ایک مسلح شخص نے مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔