5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چیری سے خون کی کمی دور اور جگر وگردوں کی صفائی ہوتی ہے، ماہرین
جنگ نیوز -
لندن …چیری ایک مزیدرا پھل تو ہے ہی لیکن تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ چیری کھانے سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیری میں موجود ریڈ پگمنٹ اینتھو سائنن جو کہ خون میں سرخ خلیات میں اضافے کا باعث ہوتا ہے ،اس سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ جگر اور گردوں کی صفائی بھی ہوتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ روزانہ ایک کپ چیریز کھانے سے آرتھرائٹسarthritus کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ،یہی نہیں چیری کھانا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے ۔