5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا روسی کمپنی گیزپروم کو بدعنوان تصور کرتا ہے،وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…امریکا روس کی سب سے بڑی گیس کمپنی Gazprom کو کرپٹ تصور کرتا ہے۔دو ہزار آٹھ میں ماسکو سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں امریکی سفیر نے گیس کمپنی کو بھی روس میں مافیا کی طرز کے سیاسی نظام کا حصہ قرار دیا۔ امریکی سفیر کے مطابق گیسپروم حالت انتشار میں ہے جو نہ صرف روس بھر میں فلاحی کاموں میں حصہ ڈال رہی ہے بلکہ آبادی کو مناسب گیس کی فراہمی بھی تسلسل سے نہیں ہورہی۔ اگرچہ کمپنی کے چیئرمین Alexei Miller نے مئی دو ہزار آٹھ کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ گیسپروم دنیا میں بہت جلد اپنا مقام بنالے گی اور مستقبل قریب میں گیسپروم کے سرمائے کا حجم ایک کھرب ڈالر ہوجائے گا لیکن بدقسمتی سے ایک سال بعد عالمی مالیاتی بحران کے بعد کمپنی کے سرمائے کا حجم پچھتر بلین ڈالر تک آگرا جبکہ پیداوار میں بھی کافی کمی واقع ہوئی۔دو ہزار نو میں بھی بھیجے گئے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ گیسپروم عالمی سطح پر مسابقتی گیس کمپنی نہیں۔