5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اکوڑہ خٹک: نیٹوافواج کیلئے تیل لے جانے والے آئل ٹینکر پر فائرنگ
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں نیٹو افواج کو تیل لے جانیوالے آئل ٹینکر پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے آئل ٹینکر حادثے کاشکار ہوگیا۔آئل ٹینکر عملے کے مطابق وہ کراچی سے نیٹو افواج کیلئے تیل لے کرآرہے تھے، جب اکوڑہ خٹک کے مقام پر پہنچے تو صبح سات بجے کے قریب نامعلوم شدت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے ٹینکر کو تین گولیاں لگیں۔اور تیل کی کافی مقدار بھی ضائع ہوگئی۔فائرنگ کی وجہ سے آئل ٹینکر ان کی قابو سے باہر ہوگیا،اور سڑک کے کنارے ٹیلے پر چڑھ گیا۔عملے کے مطابق ان سے پہلے آنے والے آئل ٹینکر پربھی حملہ کیا گیا تاہم وہ فائرنگ سے محفوظ رہا۔ ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک امتیاز خان کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ آئل ٹینکر پرعملے کی طرف سے خود حملہ کرایا گیا ہے، تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔