5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روس : کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے حسین ’برفانی‘شام کاانعقاد
جنگ نیوز -
ماسکو… روس میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے حسین شام کاانعقاد کیا گیا،ہزاروں افراد نے برف پر پھسل کرخوب انجوائے کیا۔ ماسکو میں سجی اس شام میں چھوٹے بڑوں سب ہی خوب مزے اڑائے ۔یورپ میں برف نے مسائل کھڑے کردئیے تھے ،لیکن خوشی ڈھونڈنے والوں نے اس میں بھی اسکیٹنگ کی، شمعیں جلا کر دعائیں مانگیں۔ماسکو کے تاریخی گرجا گھر میں سب نے نئے سال کی دعائیں مانگیں۔چرچ میں پانچ ہزار افراد کے علاوہ روسی صدردیمتری مدویدفDmitry Medvedev اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔