5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جڑانوالہ میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی چچا کے ہاتھوں قتل
جنگ نیوز -
جڑانوالہ…سیشن کورٹ جڑانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے چچا نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی سیف اللہ نے 4 ماہ قبل فردوس نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر لی تھی۔تھانہ لنڈیانوالہ پولیس لڑکی کو ایڈشنل سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت میں بیان کے لئے لائی جہاں فردوس کے چچا محمد علی نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لڑکی کے بھائی اور ایک عدالت کے ایک اہلکار کو بھی گولی لگی جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔واقعہ کے بعد وکلا نے احتجاج کیا ۔جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔