5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کم کھانے کی عادات اور طریقے لمبی عمر کے ضامن ہیں،طبی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن …کم کھائیں لمبی عمر پائیں،کم کھانے کی عادات اور طریقے لمبی عمر کے ضامن ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق جسم میں کم حرارے پہنچنا صحت اور طویل عمری کا سبب ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم اور سادہ غذا ،سخت محنت اور فطرت کے تقاضوں سے ہم آہنگی میں لمبی عمر کا راز چھپا ہے۔ سبزی ،پھل ،مچھلی کی شکل میں پروٹین ،بھورے چاول اور چوکر والے اناج کی شکل میں قدرتی کاربوہائیڈریٹس کو غذا میں خاص اہمیت حاصل ہے۔کم کھانے سے جسمانی خلیوں کی کثافت میں کمی رہتی ہے اور وہ فری ریڈیکلز کم پیدا کرتے ہیں جو جھریوں کی زیادتی اور جلد کی شادابی میں کمی کے ساتھ ساتھ سرطان سمیت دیکر بیماریوں کے بھی ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں ۔