5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا آئندہ 5سالوں میں اربوں ڈالر کے دفاعی منصوبے ختم کردیگا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…امریکا شدید مالی بحران کی وجہ سے آئندہ پانچ برسوں میں78ارب ڈالر کے دفاعی منصوبے ختم کردے گا،آرمی اور میرینز کا حجم کم کیا جائیگا۔آئندہ مالی سال میں امریکی دفاعی بجٹ 553ارب ڈالر ہوگا۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار پنٹگان کو اس حقیقت کا سامنا ہے کہ دفاعی اخراجات میں نہ رکنے والا اضافہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔وائٹ ہاوٴس کی واضح ہدایات کے بعد امریکی وزیر دفاع رابرٹ ایم گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ پنٹگان آنے والے پانچ سالوں میں78ارب ڈالر کے دفاعی منصوبے ختم کر دے گا اور فوج اور میرینز کا حجم بھی کم کیا جائے گا۔ یہ دفاعی کٹوتی انتہا ئی مالی دباوٴ کی وجہ سے کی جارہی ہے جو امریکا کو اس وقت درپیش ہے۔امریکا اپنے دفاع پر وفاقی بجٹ کا پانچواں حصہ خرچ کر رہا ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے وائٹ ہاوٴس نے پنٹگان کا بجٹ 553ارب ڈالر تجویز کیا ہے اس میں عراق اور افغان جنگ کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔