تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہملٹن ٹیسٹ: پاکستانی بولرز ٹیل اینڈرز کیخلاف پھرناکام، کیویز کے 260رنز

جنگ نیوز -
ہملٹن …آل راؤنڈر ٹم ساؤتھی کی نصف سنچری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ہملٹن میں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے کپتان مصباح الحق کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور دوسرے ہی اوور میں ٹم میکنٹوش کو آؤٹ کردیا، دوسری وکٹ کی شراکت میں برینڈن مکلم اور مارٹن گپٹل نے83 رنز جوڑے، مکلم56 اور گپٹل50 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ روس ٹیلر6، جیسی رائیڈر22، ریس ینگ14 اور ڈئنئیل ویٹوری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،7 وکٹ گرنے کے باوجود ٹم ساؤتھی اور کین ولیم سن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور وکٹ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست83رنز جوڑے، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کا اسکور7 وکٹ پر260 رنز تھا، ٹم ساؤتھی56 اور کین ولیم سن44 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں، عبدالرحمن3 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.