تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کو معلومات فراہم کرنیوالوں کو اپنی سکیورٹی سخت کرنے کا مشورہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا نے اُن سیکڑوں افراد کو حفاظتی انتظامات کرنے کا مشورہ دیا ہے جن کے نام وکی لیکس کی جاری کردہ خفیہ دستاویزات میں منظر عام پر آئے ہیں ۔ ان میں سے کچھ افراد کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کردیا گیا ہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ خفیہ دستاویزات کے اجرا سے ان غیر ملکیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جنہوں نے امریکا کو قابل قدر معلومات فراہم کیں ۔ ان میں انسانی حقوق کے کارکن ، حکومتوں کے عہدے دار اور کاروباری شخصیات شامل ہیں جن کی تعداد سیکڑوں میں ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق ان میں سے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا ہے ۔ منتقلی کے آپریشن میں واشنگٹن اور افغانستان سے لے کر زمبابوے تک امریکی سفارت خانوں کی تیس اہل کاروں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا ۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی تک کسی شخص پر حملے یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی لیکن امریکا کوخدشہ ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کی حکومت کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.