5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الٹی میٹم کا جواب ناں ملاتو اپوزیشن سے رابطہ کرینگے، راناثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت گورنر پنجاب کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیانات دے۔ وہ تفتیش کو دوسرے رخ پر موڑنے کی باتیں کر رہی ہے۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ خان کاکہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں موجود ایک شخص اپنی داڑھی کے مختلف شیڈ بنا کر مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے،حالانکہ اس کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سلمان تاثیر ایک سیاسی آدمی تھے اور انہوں نے اقلیتوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے آسیہ بی بی کی حمایت کا اعلان کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر مرکزی حکومت نے ن لیگ کے مطالبات منظور نہ کئے تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کو وزارتوں سے الگ کرنا مسلم لیگ ن کا حق ہو گا۔