5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میرانشاہ میں جاسوس طیارے کا حملہ،2افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ…میران شاہ میں جاسوس طیارے نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ دتہ خیل روڈ پر جاسوس طیارے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیارے نے گاڑی پر چار میزائل فائر کئے۔ حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقع کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔