5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان تاثیر کے قاتلوں،منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرینگے، صدر
جنگ نیوز -
لاہور…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر بہادر انسان تھے، انکی پیپلزپارٹی کیلئے خدمات یاد رکھی جائینگی۔ وہ مقتول صدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے وقت گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ سلمان تاثیر کی زندگی پارٹی کارکنوں اور جمہوری قوتوں کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے انسانی حقوق،اقلیتوں کے تحفظ کیلئے لڑتے ہوئے جان دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں،جمہوری قوتوں کو سلمان تاثیر کی قربانی پر فخر ہے، قاتلوں اورمنصوبہ سازوں کوبے نقاب کرکے قانون کے تحت سزادلائینگے۔