5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان ہائیکورٹ:غیر ملکیوں کو صوبائی اراضی کی الاٹمنٹ پر حکم امتناعی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ نے لسبیلہ میں غیر ملکیوں کوصوبائی حکومت کی جانب سے الاٹ کی جانے والی پانچ سو ایکٹر اراضی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل سنگل بینج نے اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے دائرآئینی درخواست پردیا ۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ یہ زمین لسبیلہ کے عوام کی ملکیت ہے ۔ حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کوزمین کی الاٹمنٹ کا اقدام ان کی مرضی کے خلاف ہے ۔بلوچستان ہائی کورٹ نے اس حوالے سے مزید عمل درآمد روک دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اس آئینی درخواست کی اگلی سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں مقررکردی۔