تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ساتھ تھے، ہیں، اور رہینگے، وزیر اعظم کی الطاف حسین کو یقین دہانی

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ تھے، ہیں، اور رہینگے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کرائی۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے دورے کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے باہمی اورعوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے الطاف حسین سے پارلیمنٹ میں حکومتی نشستوں واپس آنے کی درخواست کی۔ گفتگو میں وزیر اعظم نے الطاف حسین کو یقین دھانی کرائی کہ ہم ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.