5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اتحادیوں کے مطالبے پر عملدرآمد کے بعد نائن زیروآئے ہیں، وزیر اعظم
جنگ نیوز -
کراچی....وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پیٹرول میں اضافے پر ہم سے روٹھ گئی تھی،ہم اپنے اتحادیوں کے مطالبے پر عملدرآمد کے بعد نائن زیروآئے ہیں،الطاف بھائی سے مہنگائی، بیروزگاری سمیت متعدد ایشوز پر بات ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائن زیرو آمد کے بعد الطاف حسین سے ٹیلیفونک بات چیت اور متحدہ کے رہنماوٴں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ نائن زیرو آیا ہوں اور الطاف بھائی کا مہمان ہوں،آج ان کے گھر آیا ہوں اور بہت جلد ان سے ملاقات بھی کروں گا۔نائن زیرو میں استقبال پر شکر گزار ہوں،ایم کیو ایم پیٹرول میں اضافے پر ہم سے روٹھ گئی تھی،ہم اپنے اتحادیوں کے مطالبے پر عملدرآمد کے بعد نائن زیروآئے ہیں۔میں آر جی ایس ٹی پر الطاف بھائی کے جو تحفظات تھے ان پر انہیں بریف کرنا چاہتا تھا۔الطاف بھائی سے مہنگائی، بیروزگاری سمیت متعدد ایشوز پر بات ہوئی۔ ہم نے وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر تمام پارلیمانی لیڈرز کو آر جی ایس ٹی پر انہیں بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین نے میری درخواست پر بابر غوری کا استعفیٰ عمان کے دورے کے اختتام تک موخر کروایا۔ہم نہیں چاہتے کہ ہم پر سیاسی انتقام لگے،میں اپنے اوپر اورحکومت پر تنقید کو مثبت لیتا ہوں۔تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھیں اور احتساب بل سامنے لائیں، اور حتساب پر متفقہ بل لانے کی کوشش کریں گے۔ایم کیو ایم کے تمام وزرا کو کام کرنے کی مکمل آزادی ہوگی،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ ایم کیوایم کوسندھ کابینہ میں تمام فیصلوں پر ساتھ لے کر چلیں گے۔ایم کیوایم اور پیپلزپارتی کے اختلافات سے کاروباری برادری کو بہت خدشات ہیں۔ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کے مطالبے پر آرجی ایس ٹی کو موخر کیا۔میں محترمہ کو کراچی آنے کا مشورہ دیا تھا۔