تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیاسی قیادت کے قاتل کو ہار پہنانا ن لیگ کی پالیسی ہے، بابر اعوان

جنگ نیوز -
لاہور...وزیر قانون بابر اعوان نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی یہ پالیسی ہے کہ سیاسی قیادت قتل ہو اورقاتل کو ہار پہنائے جائیں۔ اس بارے میں نواز شریف کو اپنی پارٹی پالیسی واضح کرنا ہو گی۔وہ لاہور میں صوبائی وزیر ڈاکٹر تنویر الاسلام کی رہائش گاہ پر سلمان تاثیر کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جواب دینا ہو گا کہ گورنر پنجاب کے قاتل کومسلم لیگ ن اسلام آباد لائرز ونگ کے صدر فضل الرحمان نیازی نے ہار کیوں پہنائے؟۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے آگ کا راگ الاپنا شروع کیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن سیاست کی ہو یا واپڈا کی نہیں دینا چاہیے۔ دس جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد جواب ضرور دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.