تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سلاد پتہ کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارہ مل سکتا ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن...ہرا ہرا سلادپتہ دیکھنے میں تو خوابصورت لگتا ہی ہے لیکن اس کے کھانے کے بھی بے شمار فوائد ہیں ،حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلاد پتہ کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ سلاد پتہ ایک ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے ۔اس کے کھانے سے کولیسٹرول لیول کم کیا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ سلاد پتے میں کلوروفل اور وٹامن کے کی موجودگی نروز کو مضبوط بناتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ سلاد پتے کو گاجر کے ساتھ کھانے سے بالوں کا رنگ تادیر قائم رہتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.