تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں محدود پر تیزی،100انڈیکس12389پوائنٹس پربند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کے آخری روز محدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعے کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشنز میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس66 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار389 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم پندرہ کروڑ شیئرزرہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے28 پیسے اضافے کے ساتھ38 روپے49 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس73 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار961 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیزی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.