تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سونے کی قیمت میں فی تولہ 250روپے کی کمی، 44,350ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی...سونے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت250 روپے کمی کے ساتھ44ہزار350روپے ہوگئی۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے بتایا کہ سونے کی قدر میں کمی کی وجہ ایک تو ڈالر کا مضبوط ہونا اور دوسرا امریکا اور یورپ میں تاجروں کی طرف سے سونے کی مسلسل فروخت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار روز سے سونے کی قیمت میں بین الاقوامی اور مقامی سطح پر کمی دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا63ڈالر کمی کے بعد1358ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔اسی عرصے کے دوران مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں1450روپے جبکہ10گرام کی قیمت میں1243روپے کمی دیکھی گئی ہے۔ ہارون چاند نے کہا کہ جمعے کو فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کمی کے بعد44ہزار350 جبکہ10گرام سونے کی قیمت 214روپے کمی کے بعد38ہزار14روپے ہوگئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.