5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پتلی تماشے کاحصہ نہ بننے والے بات سچ ثابت ہوئی،مسلم لیگ ن
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے دوبارہ حکومتی بنچوں میں بیٹھنے کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ترجمان احسن اقبال نے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے اسی لئے کہاتھاکہ وہ اس پتلی تماشے کاحصہ نہیں بنے گی،اوروہ سچ ثابت ہواہے۔جیو نیوز کے رابطے پر احسن اقبال کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن اپنے الٹی میٹم اور ایجنڈے پر قائم ہے اور حکومت کوبھی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اس ایجنڈے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہاکہ پی آئی اے کے منافع بخش روٹس کو بیچنا بھی کرپشن ہے، جس کے خلاف مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عدالت عظمی بھی اس کانوٹس لے۔