5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی ، یہ اسکی تاریخ ہے، پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی تاریخ ہے کہ وہ حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی۔لاہور میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے بغیر دھونس ختم ہوجائے گی اور تھانیداری کے بغیر بھتہ نہیں لیا جاسکتا،تھانیداری کی ضرورت انہیں حکومت میں واپسی پر مجبور کرتی ہے، ایم کیو ایم ایک ہی مال بار بار فروخت کرتی ہے، ایک بار 2008 میں مال بیچا اب دوباہ بیچا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ذمہ داری پنجاب ہاؤس تک محدود ہے بابر اعوان جواب دیں کہ اسلام آباد میں گورنر کو حفاظت کی چھتری کیوں فراہم نہیں کی گئی جبکہ گورنر کے ملٹری سیکرٹری نے اسلام آباد پولیس کو مطلع کردیا تھا۔