تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چارسدہ : سی ڈی کی دکان میں دھماکا ، پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد زخمی

جنگ نیوز -
چارسدہ…چارسدہ میں ایک سی ڈی کی دکان میں نصب شدہ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا عمرزئی بازار کی دوزخ مارکیٹ میں قائم سی ڈی شاپ میں ہوا۔ جہاں پہلے نصب شدہ بم ہونے کی اطلاع دی گئی اور اہلکاروں کے پہنچتے ہی زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے مارکیٹ کی چار دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل بھی اس مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.